Time 25 جولائی ، 2023
پاکستان

کرپشن کیس میں علی محمد خان کی ضمانت منظور

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کی درخواست ضمانت منظور  ہوگئی۔

 مردان میں سیشن جج انعام اللہ نے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر مملکت علی محمد خان کی ضمانت منظور کی۔

عدالت نے علی محمد خان کو 5 لاکھ روپےکے مچلکے جمع کرانےکا حکم دیا ہے۔

علی محمد خان اینٹی کرپشن کے مقدمے میں گرفتار  تھے۔

دوسری جانب پشاور  ہائی کورٹ نے  علی محمد خان کے خلاف کیسز کی تفصیلات کی فراہمی کی درخواست میں  اینٹی کرپشن، ڈپٹی کمشنر مردان اور نیب سے ریکارڈ طلب کرلیا۔

وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ایک کیس میں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا جاتا ہے۔

عدالت نے درخواست کی سماعت 4 اگست تک ملتوی کردی۔

مزید خبریں :