Time 26 جولائی ، 2023
پاکستان

کوئٹہ میں آج ،9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کوئٹہ میں آج ،9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رہے گی، حساس اضلاع میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ سبی،نصیرآباد اور کوئٹہ ڈویژن انتہائی حساس قرار دیے گئے ہیں۔

کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج برآمد ہوگا، جلوس کے روٹس کو سیل کردیا گیا، شہر میں موبائل فون سروس بند اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی رہے گی ۔

کوئٹہ میں ساتویں محرم الحرام کا جلوس آج دوپہر دو بجے آرٹ اسکول روڈ سے برآمد ہوگا جو مقررہ راستوں پرنس روڈ سے ہوتا ہوا میگانگی روڈ پہنچے گا جس سے دوبارہ پرنس روڈ سے ہوتا ہوا آرٹ اسکول روڈ پر اختتام پذیر ہوگا ۔

رپورٹس کے مطابق پولیس ،ایف سی اور دیگر سکیورٹی اداروں نے منگل کی رات جلوس کے راستوں کو سیل کردیا تھاجبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ساتویں محرم الحرام کی مناسبت سے کوئٹہ میں آج صبح 9  بجے سے رات 8  بجے تک موبائل فون اور انٹرنیٹ ڈیٹا سروسز بند رہیں گی جبکہ جلوس کی سکیورٹی کیلئے 2500 سے زائد اہلکار تعینات کیے جا ئیں گے۔ 

کوئٹہ میں 9 اور 10 محرم الحرام کو  بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

مزید خبریں :