03 جنوری ، 2013
اسلام آباد…اسلام آباد پولیس نے ملتان سے پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی بیگم نسیم اختر چودھری کے اغوا کی کوشش کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ نسیم اختر چودھری نے گرفتار ہونے والے افراد پر 29 دسمبر کو اسلام آباد میں اغواء کرنے کی کوشش کے الزام میں رپورٹ درج کرائی تھی۔ تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے مدثر اکرم اور مرتضیٰ نامی افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف اغواء کی کوشش کے الزام میں مقدمہ درج کر لیاہے۔