Time 27 جولائی ، 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کے دوران 4 غیر ملکی لڑکیاں محبوب سے ملنے پاکستان پہنچ گئیں

ایک ماہ کے دوران میکسیکو ، چلی ، بھارت اور چائنہ سے لڑکیاں اپنے محبوب سے ملنے پاکستان پہنچیں/فوتو سوشل میڈیا
ایک ماہ کے دوران میکسیکو ، چلی ، بھارت اور چائنہ سے لڑکیاں اپنے محبوب سے ملنے پاکستان پہنچیں/فوتو سوشل میڈیا  

خیبرپختونخوا میں ایک ماہ کے دوران 4 غیر ملکی لڑکیاں اپنے محبوب سے ملنے پاکستان پہنچ گئیں۔

انجو اور چائنیز لڑکی سونگ گوفنگ کے بعد بونیر کے علاقے شلبانڈی میں روسی نامی خاتون کی شادی کے چرچے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے ہیں۔

عائشہ بی بی اور اعزاز علی کے درمیان فیس بک دوستی 27 جون کو شادی میں تبدیل ہوئی، بونیر کے 18 سالہ نوجوان نے میکسیکو کی 49 سالہ خاتون سے شادی کرلی۔

ڈی پی او بونیر شاہ حسن نے جیو نیوز کو بتایا کہ میکسیکو سے روسی نامی خاتون مکمل دستاویزات کے ساتھ پاکستان میں  داخل ہوئی اور عیسائی مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرلیا، روسی خاتون نے اسلامی نام عائشہ رکھا اور اعزاز علی کے ساتھ شادی کرلی، عائشہ کی شادی اعزاز علی کے ساتھ پشتون روایات کے مطابق اور دھوم دھام سے ہوئی۔

ڈی پی او کے مطابق عائشہ بی بی 19 جولائی کو واپس میکسیکو روانہ ہوئی ہے، عائشہ بی بی 17 جون کو پاکستان پہنچی تھی۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ دُلہا اعزازعلی نے میٹرک کا امتحان دیا ہے، رزلٹ آنے بعد وہ بھی میکسیکو روانہ ہو گا۔

جیو نیوز کو موصول نکاح نامہ و دیگر دستاویزات کے مطابق عائشہ بی بی کی عمر 49 سال سے زائد ہے۔

 چارسدہ کے اکرام کیلئے چلی سے  نیکولا کی آمد 

امریکاکے شہر چلی سے بھی نیکولا نامی لڑکی نے پاکستان پہنچ کر چارسدہ کے 27 سالہ جوان اکرام سے شادی کرلی۔

نیکولا نامی 36 سالہ لڑکی چارسدہ کے اکرام اللہ کی محبت میں پاکستان پہنچی ہے، نیکولا نے چارسدہ پہنچ کر اسلام قبول کیا اور اکرام سے شادی کرلی۔

نیکولا کے شوہر اکرام کا کہنا ہے کہ رمضان کے دوران ٹک ٹاک پر ان کی امریکن خاتون نیکولا سے دوستی ہوئی، اکرام اللہ کے مطابق وہ انگریزی زبان اور گوگل ٹرانسلیشن کے ذریعے ایک دوسرے کی بات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اکرام اللہ کے مطابق نیکولا علاقے میں مہمان نوازی پر بہت خوش ہے اور مستقل پاکستان میں رہنا چاہتی ہے۔

چینی لڑکی کی  پاکستانی لڑکے سے شادی کیلئے لوئر دیر آمد 

سوشل میڈیا پر دوستی کے بعد چینی لڑکی بھی شادی کے لیے خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر دیر کے علاقے ثمرباغ پہنچ گئی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر دیر ضیا الدین نے بتایا کہ چینی لڑکی قبائلی ضلع باجوڑ کے رہائشی جاوید ہاشمی کے ساتھ کل دیر پہنچی تھی، جاوید ہاشمی نے چینی لڑکی کو اپنے ماموں عزت اللہ کے گھر ٹھہرایا تھا جہاں ایک رات قیام کے بعد دونوں اسلام آباد روانہ ہو چکے ہیں۔

 چینی لڑکی سن گوفنگ کی سوشل میڈیا پر جاوید ہاشمی کے ساتھ دوستی ہوئی تھی، دونوں تین سال سے رابطے میں ہیں اور اب شادی کےخواہش مند ہیں۔ 

دیر کے نصر اللہ کیلئے  بھارت کی انجو بھی پاکستان آگئی

 گزشتہ دنوں فیس بک پر دوستی کے بعد محبوب نصر اللہ سے ملنے بھارتی لڑکی انجو اپر دیر پہنچی تھی۔

انجو نے دیر بالا میں پاکستانی نوجوان نصر اللہ سے شادی کی تھی اور اسلام قبول کرکےاپنا نام فاطمہ رکھا۔

مزید خبریں :