Time 27 جولائی ، 2023
کاروبار

50 ہزار سے زیادہ کیش نکلوانے پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟ نان ایکٹو ٹیکس فائلرز کیلئے شرح تبدیل

2125 سی سی گاڑی پر 6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا اور 2501 سے 3 ہزار سی سی انجن والی گاڑی پر 8 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگےگا: ایف بی آر/ فائل فوٹو
 2125 سی سی گاڑی پر 6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا اور 2501 سے 3 ہزار سی سی انجن والی گاڑی پر 8 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگےگا: ایف بی آر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے نان ایکٹو ٹیکس فائلرزکے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح تبدیل کردی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کے مطابق نان ایکٹیو ٹیکس فائلر پر ایک دن میں 50500 روپے نکلوانے  پر303 روپےٹیکس لگےگا جب کہ  اس سےزائداور 55 ہزار سےکم رقم نکلوانے والے نان ایکٹیو ٹیکس فائلرپر330روپےٹیکس لگےگا۔

ایف بی آر کے مطابق 55 ہزار سے 75 ہزار روپے تک ایک دن میں بینک سے رقم نکلوانے والوں پر450 روپےٹیکس لگےگا۔

ایف بی آر کے مطابق 2125 سی سی گاڑی پر 6 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا اور 2501 سے 3 ہزار سی سی انجن والی گاڑی پر 8 فیصد کی شرح سے ٹیکس لگےگا جب کہ  3001 سی سی گاڑیوں پر 10 فیصد کی شرح سے ٹیکس عائد ہو گا۔

ایف بی آر کا کہنا ہےکہ حکومتی ادارے اورپاکستان میں مقیم غیر ملکی سفارت کار اس ٹیکس سےمستثنیٰ ہوں گے، نان رہائشی پاکستانیوں کے لیے اے ٹی ایم یا ڈیبٹ کارڈ سے ادائیگی پر ٹیکس کی شرح 5 فیصد کردی گئی ہے۔

مزید خبریں :