Time 27 جولائی ، 2023
پاکستان

اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا کیس، سول جج کی اہلیہ کی ضمانت منظور

لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کی اہلیہ کی یکم اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ فوٹو فائل
لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کی اہلیہ کی یکم اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔ فوٹو فائل

لاہور ہائیکورٹ نے اسلام آباد میں گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر تشدد کرنے والی سول جج کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سول جج کی اہلیہ کی یکم اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کر لی ہے۔

ملزمہ خود بھی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئی اور اب ملزمہ نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت بھی حاصل کر لی ہے۔

ملازمہ بچی پر تشدد کے کیس میں سول جج کی اہلیہ کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے اور پولیس نے سول جج کے آبائی گاؤں میں بھی گھر پر چھاپہ مارا تاہم گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری کے لیے گوجرانوالہ، لاہور اور راولپنڈی میں چھاپے مارے گئے تاہم گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔ متاثرہ بچی رضوانہ کے والدین سے تفتیش کے لیے اسلام آباد پولیس لاہور روانہ ہو گئی۔

مزید خبریں :