Time 27 جولائی ، 2023
کھیل

ٹیسٹ سیریز کے بعد 7 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا میں ہی قیام کریں گے

لنکا پریمیئر لیگ 30 جولائی سے شروع ہوگی/ فائل فوٹو
لنکا پریمیئر لیگ 30 جولائی سے شروع ہوگی/ فائل فوٹو

سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز کے بعد 7 پاکستانی کھلاڑی سری لنکا میں ہی قیام کریں گے۔

سری لنکا میں ہی قیام کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹیم کے کپتان بابر اعظم، عامر جمال، امام الحق، نسیم شاہ، حسن علی اور سرفراز احمد شامل ہیں جو لنکا پریمیئر لیگ کھیلیں گے، لیگ 30 جولائی سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان گلوبل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کیلئے رات کینیڈا روانہ ہوں گے جب کہ شاہین آفریدی، ابرار احمد، سعود شکیل، شان مسعود اور نعمان علی ہفتے کو کراچی پہنچیں گے۔

عبداللہ شفیق اور محمد حریرہ ہفتے کو سیالکوٹ، سلمان علی آغا لاہور پہنچیں گے اور کلف ڈیکون بھی ہفتے کو لاہور پہنچیں گے۔

مورنی مورکل اور گرانٹ بریڈبرن آسٹریلیا، اینڈریو پٹک اور ڈرائیکس سائمان جنوبی افریقا روانہ ہوں گے۔

خیال رہے کہ پاکستان نے دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں سری لنکا کے خلاف کلین سوئپ کیا ہے۔

مزید خبریں :