Time 28 جولائی ، 2023
پاکستان

خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا کے 14 اضلاع میں 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں نویں محرم الحرام اور عاشورہ کے موقع پر امام بارگاہوں کے آس پاس موبائل فون سروس معطل رہےگی۔

اس کے علاوہ کوہاٹ شہر، ہنگو، کرم، اورکزئی، بنوں شہر، لکی مروت، ڈی آئی خان اور ٹانک میں بھی موبائل سگنلز معطل رہیں گے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق یوم عاشور کو  پشاور میں صدر،اندرون شہر، پشتخرہ، نوتھیہ، حسن گھڑی، تہکال ، پچگی روڈ اور وڈپگہ میں رات 9 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی۔

محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مردان شہر میں یوم عاشورہ کو صبح 8 سے رات 10 بجے تک موبائل سروس بند رہے گی جبکہ نوشہرہ کینٹ میں نویں اور دسویں محرم الحرام کو موبائل سگنلز معطل رہیں گے۔

ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق نویں اور دسویں محرم الحرام پر موبائل فون پر انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہےگی البتہ لینڈ لائن وائی فائی پر انٹرنیٹ سروس بحال ہوگی۔

اس سے قبل وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 اور 11 محرم الحرام کو موبائل فون سروس بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :