پاکستان
04 جنوری ، 2013

الیکشن کمیشن کی سفارش پرسندھ میں اسلحہ لائسنس کے اجراپرپابندی کافیصلہ

الیکشن کمیشن کی سفارش پرسندھ میں اسلحہ لائسنس کے اجراپرپابندی کافیصلہ

کراچی....الیکشن کمیشن کی سفارش پرسندھ میں اسلحہ لائسنس کے اجراپرپابندی کافیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پابندی کانوٹی فکیشن آج جاری کیے جانے کاامکان ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق سندھ میں ممنوعہ اورغیرممنوعہ بورکے لائسنس کے اجرا پر پابندی لگائی جائے گی۔ سندھ سے کمپیوٹرائزڈ اسلحہ لائسنس کا اجراروک بھی دیاگیا ہے اور نوٹیفکیشن کے تحت تمام ڈپٹی کمشنروں کو بھی پابند کیا جائے گا کہ وہ اپنے اضلاع میں اسلحہ لائسنس کا اجرا فوری طور پرروک دیں۔ محکمہ داخلہ سندھ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ ساڑھے4 سال کے دوران سندھ میں4 لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :