04 جنوری ، 2013
کراچی....کراچی میں رات 12 بجے کے بعد سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں ملیں ہیں،ایک لاش آئی سی آئی پل سے جبکہ دوسری شیرشاہ میں شاہین ہوٹل کے قریب ملی۔ یہ لاشیں رات 12 بجے کے بعد ملی ہیں،جنھیں اغوا کرنے کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق آئی سی آئی پل سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی جس اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور پھر گولیاں ماریں گئیں۔ شیر شاہ کے علاقے شاہین ہوٹل کے قریب سے بھی ایک شخص کی لاش ملی ہے۔ دونوں لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔