Time 28 جولائی ، 2023
کھیل

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ٹیم یکم اگست کو بھارت روانہ ہوگی

ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشا سے ہوگا/ فائل فوٹو
ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشا سے ہوگا/ فائل فوٹو

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان ہاکی اسکواڈ یکم اگست کو بھارت روانہ ہو گا۔

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے لیے قومی اسکواڈ واہگہ کے راستے بھارت جائے گا اور عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم براستہ امرتسر چنئی جائے گی۔

قومی ٹیم کے تین آفیشلز کو ویزوں کا تاحال انتظار ہے، ہیڈکوچ شہناز شیخ کو بھی بروقت ویزہ ملنے میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محرم کی تعطیلات کے باعث لاہور کے قریبی علاقوں کے کھلاڑی گھروں کو چلے گئے ہیں۔

بھارت روانگی سے قبل ٹیم کا ایک پریکٹس سیشن شیڈول ہے، ایشین چیمپئنز ٹرافی 3 اگست سے 12 اگست تک کھیلی جائے گی جس میں پاکستان کا پہلا میچ 3 اگست کو ملائیشا سے ہوگا جبکہ بھارت سے مقابلہ 9 اگست کو شیڈول ہے۔

مزید خبریں :