Time 29 جولائی ، 2023
پاکستان

ملازمہ تشدد کیس، سول جج کی اہلیہ نے پولیس کو شامل تفتیش ہونےکی یقین دہانی کرادی

آئندہ 2 روز میں سول جج کی اہلیہ اسلام آبادپولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی جبکہ سول جج کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو
 آئندہ 2 روز میں سول جج کی اہلیہ اسلام آبادپولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی جبکہ سول جج کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

اسلام آباد: ملازمہ بچی پر تشدد کے معاملے پر پولیس نے سول جج کی اہلیہ سے رابطہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق سول جج کی اہلیہ نے اسلام آباد پولیس کو شامل تفتیش ہونےکی یقین دہانی کرادی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ 2 روز میں سول جج کی اہلیہ اسلام آباد پولیس کو اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گی جبکہ سول جج کی اہلیہ نے لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت لے رکھی ہے۔

واضح رہے تشدد کی شکار بچی کا معاملہ 24 جولائی کو سامنے آيا تھا، بچی کی ماں نے جج کی اہلیہ پر تشدد کا الزام لگایا تھا، جب بچی کو اسپتال پہنچایا گیا تو اس کے سر کے زخم میں کيڑے پڑ چکے تھے اور دونوں بازو ٹوٹے ہوئے تھے اور وہ خوف زدہ تھی۔

دوسری جانب گھریلوملازمہ رضوانہ کا علاج کرنے والے ڈاکٹر پروفیسر فریدالظفر نے کہا ہے کہ بچی کا جگر اور گردے کا انفیکشن بھی ساتھ ساتھ چل رہا ہے، رضوانہ کی طبیعت دیکھنے کے بعد آکسیجن اتارنے کا فیصلہ کیا جائے گا اور ممکن ہے انفیکشن کی وجہ سے جسم میں آکسیجن لیول کم ہوا ہو۔

مزید خبریں :