Geo News
Geo News

پاکستان
04 جنوری ، 2013

فیصل آباد کی صنعتوں کو آج 14ویں روز بھی گیس کی فراہمی بند

فیصل آباد کی صنعتوں کو آج 14ویں روز بھی گیس کی فراہمی بند

فیصل آباد …فیصل آباد کی صنعتوں کو آج 14ویں روز بھی گیس کی فراہمی بند ہے جبکہ صنعتوں کو غیر معینہ مدت تک گیس کی معطلی کے اعلان نے اگلے ماہ جرمنی میں منعقدہونے والی ٹیکسٹائل کی سالانہ نمائش میں سال بھر کیلئے صنعتکاروں کی آرڈرز ملنے کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔ فیصل آباد کی صنعتوں کو گیس بند ہوئے 14 روز ہو گئے، اب بھی گیس کی جلد بحالی کی کوئی امید نہیں ،گیس بندش سے سیکڑوں پروسیسنگ، پرنٹنگ اور سائزنگ اداروں میں کام بند اور مزدور بے روزگار ہیں،اس صورتحال میں صنعتکار اور مزدور دونوں ہی پریشان ہیں۔

مزید خبریں :