اگست کن 5 ستاروں کیلئے خوش قسمت مہینہ ثابت ہوگا؟

آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ پانچ ستارے کون سے ہیں جو ماہرین کے مطابق اگست میں خوش قسمت ثابت ہوں گے__فوٹو: فائل
آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ پانچ ستارے کون سے ہیں جو ماہرین کے مطابق اگست میں خوش قسمت ثابت ہوں گے__فوٹو: فائل

سال 2023 کا آٹھواں مہینہ شروع ہونے میں بس ایک دن باقی ہے، اجرامِ فلکیات کے ماہرین نے اس ماہ کے حوالے سے بھی کچھ ستاروں کو خوشی کی نوید سنائی ہے۔

گوکہ مستقبل حتمی طور پر پتہ نہیں لگایا جاسکتا ، البتہ پیشگوئیوں سے آنے والے ممکنہ حالات کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے، تو آئیں دیکھتے ہیں کہ وہ پانچ ستارے کون سے ہیں جو ماہرین کے مطابق اگست میں خوش قسمت ثابت ہوں گے۔

برج اسد:

اگست برج اسد کا ہی ماہ ہے، ماہرین کے مطابق ان لوگوں کے لیے یہ مہینہ کافی اچھا اور خوشگوار ثابت ہوسکتا ہے ، خاص کر اسد سے تعلق رکھنے والی خواتین کو ان کے کیرئیر اور ذاتی زندگی میں کافی کامیابیاں مل سکتی ہیں، ان کے کچھ ایسے کام ہوسکتے ہیں جن کا انتظار انہیں طویل عرصے سے تھا۔

برج سنبلہ:

برج سنبلہ کے وہ افراد جو بزنس میں خوشی کی خبر کی توقع کررہے ہیں، ان کی توقعات پوری ہونے کے قوی امکانات ہیں۔

اس کے علاوہ ان لوگوں کی اس ماہ ذہنی اور جسمانی صحت میں بہتری کے بھی نمایاں آثار نظر آرہے ہیں، اس کے علاوہ سنبلہ کے وہ افراد جو تعلیم حاصل کررہے ہیں، انہیں بھی کامیابی ملے گی۔

برج میزان:

ماہرین نے برج میزان کا بھی ان ستاروں کے لیے انتخاب کیا ہے جو اگست کے ماہ میں خوش قسمت ثابت ہوں گے۔

بہت سی مثبت چیزیں اس مہینے ان کا انتظار کررہی ہیں، یہ افراد اگر کوئی مشکل کام کرنے کا کئی عرصے سے سوچ رہے ہیں، تو وہ کرسکتے ہیں، یہ ماہ ان کے لیے چیلنجز قبول کرنے اور ان کا سامنا کرنے کے لیے سازگار ثابت ہوسکتا ہے۔

برج قوس:

برج قوس کے افراد کے لیے بھی ماہِ اگست گزشتہ مہینوں سے بہتر اور زیادہ اچھا گزرنے کے واضح اثرات دکھائی دے رہے ہیں، قوس خواتین کو اس ماہ ان کے کیرئیر سے متعلق اچھی خبریں مل سکتی ہیں۔

برج دلو:

اگست میں جو آخری برج خوش قسمت ثابت ہوگاوہ ہے دلو، اس سے تعلق رکھنے والے مرد حضرات اور خواتین دونوں اپنے دماغ کا درست طریقے سے استعمال کرتے ہوئے اس ماہ مطلوبہ چیزیں حاصل کرسکتے ہیں۔

اجرامِ فلکیات کے ماہرین کے مطابق یہ مہینہ ان کے لیے سال کا بہترین ماہ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔

مزید خبریں :