کھیل
Time 31 جولائی ، 2023

ورلڈکپ میں پاک بھارت میچ ری شیڈول ہو گا، نئی تاریخ بھی سامنے آگئی

5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل
5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی: بھارتی میڈیا۔ فوٹو فائل 

آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں پاکستان اور بھارت کا میچ ری شیڈول کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول میں تبدیلیوں کا اعلان آج متوقع ہے، احمد آباد کی انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات اور مذہبی تہوار کی وجہ سے پاک بھارت میچ کو ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے شیڈول میں چند تبدیلیاں کی جائیں گی، پاک بھارت میچ شیڈول سے ایک روز پہلے کھیلا جائے گا، 15 اکتوبر کو شیڈول پاک بھارت میچ اب 14 اکتوبر کو ری شیڈولڈ کیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 14 اکتوبر کو انگلینڈ اور افغانستان کے درمیان ڈے نائٹ میچ 15 اکتوبر کو دن میں کرائے جانے کا امکان ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک بھارت میچ کے شیڈول میں تبدیلی نوراتری تہوار کی وجہ سے کی جا رہی ہے جبکہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ جے شاہ کا کہنا تھا کہ چند بورڈز نے میچز کے درمیان 6 روز کے وقفے کو کم کر کے 4 یا 5 روز کرنے کی درخواست کی تھی۔

جے شاہ کا کہنا تھا ورلڈکپ میں میچز کے وینیوز میں تبدیلی نہیں ہو گی، صرف تاریخوں کو تبدیل کیا جائے گا۔

مزید خبریں :