31 جولائی ، 2023
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے ابھی تک نگران وزیراعظم کےلیے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا۔
اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھاکہ نگران وزیراعظم کی تقرری آئین میں طےشدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم موزوں ترین امیدوار کےلیے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔
وزیر اطلاعات نے بتایاکہ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔
خیال رہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 12 اگست کو پوری ہو رہی ہے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھاکہ ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔