Time 01 اگست ، 2023
پاکستان

قرآن پاک کی بے حرمتی: بلاول کا ڈنمارک کے وزیر خارجہ سے تحفظات کا اظہار

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے خود اُن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے__فوٹو: فائل
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے خود اُن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے__فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ڈنمارک کے ہم منصب سے قرآنِ پاک کی بےحرمتی کے واقعات پر گہرے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بتایا کہ ڈنمارک کے وزیر خارجہ نے خود اُن سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے ڈنمارک اور دیگر یورپی ملکوں میں قرآن پاک کی بےحرمتی واقعات پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔

بلاول بھٹو نے بتایا کہ ڈنمارک نے ان گھناؤنے واقعات کی مذمت کی اور مسلم ممالک سے رابطوں میں ہے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ میں نے ڈنمارک کے ہم منصب سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ایسے اسلاموفوبیا پر مبنی واقعات کو بند کرنے پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے مذاہب کے درمیان ہم آہنگی اور مذہبی برداشت کے فروغ پر بھی زور دیا۔

مزید خبریں :