04 جنوری ، 2013
پرتھ …آسٹریلیا اور اسپین نے ہوپ مین کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں ایک اور کامیابی حاصل کرلی، جان ازنر کی انجری کی وجہ سے امریکی ٹیم کی پیش قدمی رک گئی۔پرتھ میں جاری ایونٹ کے گروپ اے میں برنارڈ ٹومچ اور ایشلی بارٹی پر مشتمل جوڑی نے اٹالین پیئر کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو زندہ رکھا، پہلے ٹومچ نے اینڈریس سیپپی کو چھ تین اور سات پانچ سے ہرایا۔پھر فرانچیسکا اسکی وونے کو بارٹی کے ہاتھوں چھ صفر اور چھ تین سے شکست ہوئی۔ فرنچ جوڑی نے ڈبلز میچ تو جیت لیا لیکن میزبان ٹیم دو ایک سے ٹائی اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ گروپ بی میں اسپین نے امریکا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی، جان ازنر انجری کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہوگئے۔