Time 01 اگست ، 2023
صحت و سائنس

اسلام آباد: تمام اسپتالوں کو طبی خدمات کی ریٹ لسٹ لگانے کی ہدایات جاری

آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے چارجز بھی لسٹ میں نمایاں کیے جائیں جب کہ ہر طرح کے ٹیسٹ اور اسکین کے نرخ بھی لسٹ میں واضح لکھی: ہیلتھ کیئر اتھارٹی/ فائل فوٹو
آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے چارجز بھی لسٹ میں نمایاں کیے جائیں جب کہ ہر طرح کے ٹیسٹ اور اسکین کے نرخ بھی لسٹ میں واضح لکھی: ہیلتھ کیئر اتھارٹی/ فائل فوٹو

اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی نے تمام اسپتالوں کو طبی خدمات کی ریٹ لسٹ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ  تمام اسپتال میڈیکل سروسز کی پرائس لسٹ استقبالیہ پر رکھیں اور  لسٹ میں اوپی ڈی میں ڈاکٹروں کے چارجز واضح کریں۔

ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ  آئی سی یو اور وینٹی لیٹر کے چارجز بھی لسٹ میں نمایاں  کیے جائیں جب کہ ہر طرح کے ٹیسٹ اور اسکین کے نرخ بھی لسٹ میں واضح لکھیں۔

اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی  نے  لیبارٹریز اور ڈائیگنوسٹک سینٹرز کو بھی نرخ لگانے کی ہدایت جاری کی ہے جس میں اسپتالوں اور لیبارٹریز کو طبی خدمات کے نرخ 5  دن میں اتھارٹی کوبھیجنےکا کہا گیا ہے۔

 اسلام آباد ہیلتھ کیئر اتھارٹی کی جانب سے ریٹ لسٹ لگانے کی ہدایات مریضوں اور اہل خانہ کی آسانی کو مد نظر رکھتے ہوئے جاری کی گئی ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ طبی خدمات کےنرخ معلوم نہ ہونے سےمریضوں اوراہلخانہ کومالی مشکلات پیش آرہی ہیں، طبی خدمات کی پرائس لسٹ ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے کہ اوورچارجنگ ہورہی ہے یا نہیں۔

مزید خبریں :