04 جنوری ، 2013
کراچی …مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے الزام عائد کیا ہے کہ موجودہ گیس بحران کا ذمہ دار اوگرا ہے، گیس تھی ہی نہیں اور اوگرا پیسے لے کر سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس جاری کرتا رہا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین نے کہا کہ ملک میں گیس کی قلت کے باوجود اوگرا بغیر سوچے سمجھے سی این جی اسٹیشنز کو لائسنس جاری کرتا رہا اور اب بھی دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ او گرا کو چوری میں ملوث300سے زیادہ سی این جی اسٹیشنز کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے کہا لیکن ابھی تک اوگرا نے کسی کے خلاف نہ کوئی کارروائی کی نہ ہی لائسنس منسوخ کیے۔