Time 01 اگست ، 2023
پاکستان

غیر تسلی بخش کارکردگی پر سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کو عہدے سے ہٹادیا گیا

سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن حمیرا احمد کو کابینہ سے بھنگ پالیسی مسترد ہونے پرکارروائی کے نتیجے میں ہٹایا گیا ہے/ فائل فوٹو
سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن حمیرا احمد کو کابینہ سے بھنگ پالیسی مسترد ہونے پرکارروائی کے نتیجے میں ہٹایا گیا ہے/ فائل فوٹو

اسلام آباد: حکومت نے غیر تسلی بخش کارکردگی پر سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن کو عہدے سے ہٹادیا۔

سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن حمیرا احمد کو کابینہ سے بھنگ پالیسی مسترد ہونے پرکارروائی کے نتیجے میں ہٹایا گیا ہے۔

سیکرٹری نارکوٹکس ڈویژن حمیرا احمد کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ جوائنٹ سیکرٹری سکندر جلال کو بھی او ایس ڈی بنادیا گیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق وزارت نے بھنگ کے ذریعے ادویات بنانے کی پالیسی تیار کی تھی، سیکرٹری اور ان کے عملے نے کابینہ بریفنگ میں پالیسی کے معاشی فوائد اور دیگر پہلوؤں  پر مناسب بریفنگ تیارنہیں کی تھی جس پر ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دی گئی۔

مزید خبریں :