کھیل
Time 01 اگست ، 2023

کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز ری شیڈول کرنے کا معاملہ، پی سی بی کی مشاورت جاری

بھارت میں نوراتری تہوار اور چند بورڈز کی درخواست کی وجہ سے ری شیڈولنگ کا فیصلہ کیا گیا— فوٹو: فائل
بھارت میں نوراتری تہوار اور چند بورڈز کی درخواست کی وجہ سے ری شیڈولنگ کا فیصلہ کیا گیا— فوٹو: فائل

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز  ری شیڈول کرانے کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا شعبہ انٹرنیشنل اور ٹیم منیجمنٹ کے درمیان مشاورتی عمل جاری ہے اور مشاورت مکمل ہونے پر رد و بدل پر فیصلہ ہوگا۔

 ذرائع کے مطابق فیصلے سے پی سی بی جلد آئی سی سی سی کو  آگاہ کردے گا جس کیلئے آئی سی سی نے پی سی بی سے رابطہ کیا تھا اور امید ہے فریقین کے درمیان جلد شیڈول پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔

خیال رہے کہ بھارت میں نوراتری تہوار اور چند بورڈز کی درخواست کی وجہ سے میچز کی ری شیڈولنگ کا فیصلہ کیا گیا، ری شیڈولنگ میں وینیوز نہیں صرف تاریخیں تبدیل ہوں گی، ورلڈکپ میں پاکستان کے دو میچز ری شیڈول کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور ہالینڈ کا میچ 6 کے بجائے 5  اکتوبر کو یا بعد میں کرائے جانے کی تجویز ہے، پاکستان اور بھارت کا میچ 15  کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا۔

مزید خبریں :