Time 01 اگست ، 2023
صحت و سائنس

کینسر کے علاج میں اہم پیشرفت، سائنسدانوں نے ٹھوس ٹیومر کو ختم کرنے والی گولی بنالی

نئی گولی دیگر خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کی رسولیوں کو ختم کر دیتی ہے: برطانوی میڈیا/ فائل فوٹو
نئی گولی دیگر خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کی رسولیوں کو ختم کر دیتی ہے: برطانوی میڈیا/ فائل فوٹو

امریکی سائنسدانوں نے ٹھوس ٹیومر کو ختم کرنے والی گولی بنالی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کینسر کےعلاج میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور سائنسدانوں کی جانب سے  ٹھوس ٹیومر کو ختم کرنے والی گولی بنائی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نئی گولی دیگر خلیات کو نقصان پہنچائے بغیر کینسر کی رسولیوں کو ختم کر دیتی ہے، گولی کینسر کی افزائش میں مدد گارپروٹین  ’پی سی این اے‘ کو نشانہ بناتی ہے جبکہ پی سی این اے پروٹین کو  پہلے ناقابل علاج سمجھا جاتا تھا۔

برطانوی میڈیاکے مطابق کینسر کی گولی 70  اقسام کے کینسر کے خلاف مؤثر پائی گئی ہے، کینسر کی گولی کو تھراپی کے طور  پر  یا علاج کے ساتھ استعمال کیا جا سکے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اس دوا کا فیز 1 کلینکل ٹرائل میں اب انسانوں پر تجربہ کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :