کھیل
Time 04 اگست ، 2023

'چاہت فتح علی کے بعد ملک کو ایک اور ہیرا مل گیا'، صارفین کو دھانی کی گلوکاری پسند نہ آئی

فوٹو: ٹوئٹر اسکرین گریب
فوٹو: ٹوئٹر اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے کرکٹ کے بعد گلوگاری کے میدان میں ایک بار پھر قدم رکھ دیا۔

گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی جس میں دھانی کو ایک تقریب کے دوران مائیک اٹھائے گانا گاتے ہوئے دیکھا گیا۔

حسن علی نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ' ہمارے درمیان ایک نیا گلوگار شاہنواز دھانی'۔

ویڈیو میں دھانی 1990 میں ریلیز ہونے والی بالی وڈ فلم جرم کا مشہور گانا'جب کوئی بات بگڑ جائے' گانے کی کوشش کررہے ہیں۔

دھانی اپنے موبائل میں گانے کے بول دیکھ کر گا رہے ہیں جبکہ ان کے پیچھے بینڈ بھی موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر دھانی کی گانا گانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین نے مزے مزے کے تبصرے شروع کر دیے۔اکثر صارفین کو دھانی کا گانا پسند نہ آیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ' مہربانی کرکے کوئی دھانی سے مائیک لے لو '، جبکہ دوسرے صارف نے کہا کہ 'چاہت علی خان کے بعد پاکستان کو ایک اور ہیرا مل گیا'۔

فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو: اسکرین گریب

واضح رہے کہ برطانوی پاکستانی چاہت فتح علی خان جو حال ہی میں اپنے گانے کی ویڈیوز کے لیے سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے،  وہ اپنے منفرد انداز میں گانے کی وجہ سے اکثر میڈیا کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں۔

 ان کے کئی تفریحی گانے کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر لاکھوں لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہہں کہ دھانی نے گانے کی کوشش کی ہو، گزشتہ دنوں  شاہنواز دھانی زمبابوے میں بچوں کےساتھ گھل مل گئے تھے جب کہ مقامی زبان میں گانا گایا بھی تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

اس کے علاوہ دھانی اور فاسٹ بولر نسیم شاہ کی بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں سندھی گانا گاتے دیکھا گیا تھا۔


مزید خبریں :