Geo News
Geo News

Time 04 اگست ، 2023
انٹرٹینمنٹ

شوبز چھوڑ دینے کی افواہیں، رمشا خان کا ردعمل آگیا

ایک انٹرویو کے دوران رمشا خان نے شادی کے بعد شوبز چھوڑدینے کے حوالے سے گفتگو کی تھی /فوٹوفائل
 ایک انٹرویو کے دوران رمشا خان نے شادی کے بعد شوبز چھوڑدینے کے حوالے سے گفتگو کی تھی /فوٹوفائل

پاکستانی اداکارہ رمشا خان کا کہنا ہے کہ  ان کے شوبز  چھوڑ دینے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ 

 حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران رمشا خان نے میزبان کے سوال  کے جواب میں مستقبل میں صف اول کی اداکارہ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

اس انٹرویو کے دوران  رمشا خان نے یہ بھی کہا تھا کہ اگر شادی ہوگئی تو  وہ ڈرامہ انڈسٹری سے کنارہ کشی  اختیار کرلیں گی۔

  اس انٹرویو کلپ کے وائرل ہونے کے بعد  رمشا خان کے شوبز چھوڑ دینے کی خبریں اور تبصرے سوشل میڈیا پر  وائرل ہو ر ہے تھے تاہم اب رمشا خان نے  ان افواہوں  کی تردید کردی ہے۔

شوبز چھوڑ دینے کی افواہیں، رمشا خان کا ردعمل آگیا

 ان افواہوں پر ردعمل  کے اظہار کے لیے اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی جس میں درج تھا کہ ’ میں شوبز نہیں چھوڑ  رہی ہوں  لہٰذا اس حوالے سے  سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی افواہ پر  یقین نہ کیا جائے ‘۔