Time 04 اگست ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ

ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل نے ان فیچرز کا اعلان کیا / فائل فوٹو
ایک بلاگ پوسٹ میں گوگل نے ان فیچرز کا اعلان کیا / فائل فوٹو

گوگل نے صارفین کی پرائیویسی کو بہتر بنانے کے لیے 3 نئے فیچرز کو اپنے سرچ انجن کا حصہ بنایا ہے۔

ان فیچرز سے صارفین نہ صرف اپنے ذاتی ڈیٹا کو آن لائن کنٹرول کر سکیں گے بلکہ کسی حد تک اسے انٹرنیٹ پر پھیلنے سے بھی روک سکیں گے۔

گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں ان فیچرز کا اعلان کیا گیا۔

ان میں سے ایک فیچر رزلٹس اباؤٹ یو ٹول ہے۔

اس ٹول کو 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا جس سے صارفین کو حساس ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، گھر کا پتا یا ای میل ایڈریس وغیرہ سرچ رزلٹس سے نکالنے میں مدد ملتی ہے۔

مگر اب اسے مزید بہتر بنایا گیا ہے اور صارفین کو ذاتی تفصیلات آن لائن شائع ہونے پر گوگل کی جانب سے الرٹس بھیجے جائیں گے، تاکہ وہ اس حوالے سے اقدامات کر سکیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے گوگل سرچ ایپ کو فون پر اوپن کریں اور وہاں دائیں جانب اوپر پروفائل پکچر پر کلک کریں۔

اس کے بعد پرائیویسی اینڈ سکیورٹی پر کلک کرکے نیچے رزلٹس اباؤٹ یو سیکشن پر جائیں۔

وہاں جہاں کر Get alerted about new results about you کو ان ایبل کر دیں۔

کمپنی کے مطابق فی الحال یہ فیچر امریکی صارفین کو دستیاب ہے مگر بہت جلد اسے دیگر ممالک تک توسیع دی جائے گی۔

گوگل کی جانب سے دوسرا فیچر نامناسب تصاویر کو خودکار طور پر دھندلا کرنے کا ہے۔

اس کے لیے سیف سرچ فیچر میں اپ ڈیٹ کی گئی ہے۔

اسی طرح صارفین کی نامناسب ذاتی تصاویر کے حوالے سے گوگل پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ وہ سرچ رزلٹس سے اپنی ایسی تصاویر کو ہٹا سکیں۔

مزید خبریں :