Time 05 اگست ، 2023
پاکستان

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی باگ ڈور شاہ محمود کے ہاتھوں میں آگئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی باگ ڈور شاہ محمود قریشی کے ہاتھوں میں آگئی۔

پارٹی ذرائع  کے مطابق عمران خان کی غیر موجودگی میں شاہ محمود قریشی پارٹی امور کی سربراہی کریں گے، اسد قیصر، شہریار آفریدی، فردوس شمیم نقوی، علی محمد خان ساتھ ہوں گے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہےکہ شاہ محمود اور کورکمیٹی کا وکلا کے ہمراہ پہلا ٹاسک پارٹی چیئرمین کی رہائی ہوگا۔ ایک ہفتے قبل عمران خان نے شاہ محمود قریشی کو انتخابات کی تیاری کا ٹاسک دیا تھا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق 14 اگست سے انتخابات کے لیے سیاسی جدوجہد کو شاہ محمود قریشی لیڈ کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس بلالیا ہے، اعجاز چوہدری، یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ پارٹی امور میں معاونت کریں گے۔انتخابات سےمتعلق پی ڈی ایم اتحاد سے شاہ محمود قریشی مذاکرات کریں گے جس میں عامر ڈوگر ، قاسم سوری، مراد سعید اور عالمگیر خان ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان گرفتار

واضح رہے کہ اسلام آبادکی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت  نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی اور ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

جج ہمایوں دلاور نے فیصلہ سناتے ہوئےکہا کہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کے گرفتاری کے وارنٹ نکالے جاتے ہیں۔

توشہ خانہ کیس میں سیشن عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

مزید خبریں :