Time 05 اگست ، 2023
پاکستان

ضد اور اقتدارکی بھوک انہیں اس مقام پر لے آئی، پرویز خٹک کا عمران کی گرفتاری پربیان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری پر  چیئرمین پی ٹی آئی  پارلیمنٹیرین پرویز  خٹک کا بیان سامنے آگیا۔

ایک بیان میں پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ آج عدالت کے فیصلے نے ثابت کیا کہ ہماری عدالتیں آزاد ہیں، فیصلے آئین و قانون کو سامنے رکھ کر ہوتے ہیں،کرپشن، چوری یا اختیارات کے ناجائز استعمال کے خلاف قانون موجود ہے۔

 پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ فیصلےکرنےکا اختیار  عدالتوں کو  حاصل ہے، ہمارا شروع دن سے موقف تھا کہ ہر مسئلےکا حل بات چیت سے ممکن ہے، ضد، انا اور  اقتدار کی بھوک آج ان کو  اس مقام پر لے آئی، اچھی بھلی پارٹی کو بنانے اور مضبوط کرنے میں برسوں لگے، حوس اقتدار  میں محض ایک سال میں پارٹی کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیے۔

چیئرمین پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کا کہنا تھا کہ  جس نے ان پر احسان کیا یا وزیراعظم بننے میں مدد کی اسی کو سب کے سامنے رسوا کیا، سب نےکہا کہ پارلیمنٹ کے اندر  رہو، اسمبلیاں مت توڑو  پر انہوں نےکسی کی نہ سنی، اپنی ہٹ دھرمی کی وجہ سے آج ان کو یہ دن دیکھنا پڑھ رہا ہے۔

سابق وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ان کو اب مزیدکسی ایڈونچر کی اجازت نہیں دی جائےگی، معصوم نوجوانوں کو  ورغلا کر اور  ٹکٹوں کا لالچ دے کر بیوقوف بنایا گیا، نوجوان صوبےکے بہتر مستقبل کے لیے اپنی توجہ مرکوز کریں۔

مزید خبریں :