Time 07 اگست ، 2023
پاکستان

توشہ خانہ کیس کے فیصلے نے کئی ارکان پارلیمنٹ کا مستقبل بھی خطرے میں ڈال دیا

توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف فیصلے نے دیگر ارکان پارلیمنٹ کے مستقبل کو بھی خطرے میں ڈال دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام ’ نیا پاکستان‘ میں توشہ خانہ کیس سے متعلق  اہم تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق  فیصلے میں اثاثے ظاہر کرنے کا جو معیار طے کیا گیا ہے  اس پر کئی ارکان پارلیمنٹ کو سزا ہوسکتی ہے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ آصف سمیت دیگر ارکان نے توشہ خانہ سے تحائف لیے مگر کسی نے فارم بی میں اسے اپنے پاس رکھنے یا دوسروں کو منتقل کرنے کی تفصیلات نہیں دیں۔

توشہ خانہ کیس میں عمران خان گرفتار

واضح رہےکہ اسلام آبادکی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کو تین سال قیدکی سزا سنائی جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا۔

اسلام آبادکی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سمیت ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائدکیا ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اگر عمران خان ایک لاکھ روپے جرمانہ نہیں دیں گے تو 6 ماہ مزید قید ہوگی۔

عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے عمران خان کو اٹک جیل منتقل کردیا۔

مزید خبریں :