Time 07 اگست ، 2023
سائنس و ٹیکنالوجی

گوگل سرچ وہ نیا بہترین فیچر جو آپ کے لیے درست انگلش لکھنا بہت آسان بنادے گا

یہ فیچر اب صارفین کو دستیاب ہے / فائل فوٹو
یہ فیچر اب صارفین کو دستیاب ہے / فائل فوٹو

ابھی دنیا کے بارے میں جو کچھ بھی جاننا ہو، بیشتر افراد گوگل کا رخ کرتے ہیں۔

یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ گوگل سرچ انجن کا مقابلہ کوئی اور سرچ انجن نہیں کر سکتا اور ایک اندازے کے مطابق گوگل پر ہر سیکنڈ 99 ہزار سے زیادہ سرچز کی جاتی ہیں۔

مگر اب آپ اس سرچ انجن کو اپنی انگلش گرامر بہتر بنانے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

جی ہاں دنیا کے مقبول ترین سرچ انجن میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی گرامر چیک فیچر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ فیچر انگلش لکھنے کے خواہشمند افراد کے لیے بہترین ثابت ہوگا۔

یہ نیا ٹول فی الحال صرف انگلش زبان کے لیے دستیاب ہے اور اس کے ذریعے صارفین یہ جان سکتے ہیں کہ ان کے جملوں کی گرامر ٹھیک ہے یا نہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنا بھی بہت آسان ہے۔

اس کے لیے گوگل سرچ اوپن کرکے اپنا جملہ لکھیں اور اس کے آگے گرامر چیک یا چیک گرامر لکھ دیں۔

اگر آپ کا جملہ ٹھیک ہوگا تو جملے کے بائیں جانب گرین چیک مارک نظر آئے گا۔

گرامر ٹھیک ہونے پر گرین چیک مارک جملے کے برابر میں بنا ہوگا / اسکرین شاٹ
گرامر ٹھیک ہونے پر گرین چیک مارک جملے کے برابر میں بنا ہوگا / اسکرین شاٹ

اگر جملہ ٹھیک نہ ہوا تو گوگل کی جانب سے غلطی کی نشاندہی کرکے اس کا درست آپشن بھی بتایا جائے گا۔

جملے میں غلطی کی نشاندہی بھی گوگل کی جانب سے کی جائے گی / فائل فوٹو
جملے میں غلطی کی نشاندہی بھی گوگل کی جانب سے کی جائے گی / فائل فوٹو

گوگل کے مطابق گرامر چیک ٹول میں خطرناک، نفرت انگیز، طبی، نامناسب، پرتشدد اور ہراساں کرنے والے مواد کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ فیچر گوگل کے ویب ورژن اور موبائل ایپ دونوں میں متعارف کرا دیا گیا ہے۔ 

مزید خبریں :