Time 08 اگست ، 2023
دنیا

گرل فرینڈ کی خودکشی پر دل برداشتہ نوجوان نے بھی خودکشی کرلی

نوجوان کی خودکشی کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا اور جب گھر والے واپس آئے تو انہوں نے ہریتھک رام کی لاش لٹکی ہوئی پائی: بھارتی میڈیا / فائل فوٹو
نوجوان کی خودکشی کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا اور جب گھر والے واپس آئے تو انہوں نے ہریتھک رام کی لاش لٹکی ہوئی پائی: بھارتی میڈیا / فائل فوٹو

بھارتی ریاست اترپردیش میں گرل فرینڈ کی خودکشی پر دل برداشتہ نوجوان نے خود کو  بھی پھندا لگا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ اترپردیش کے گاؤں گوٹھوان میں پیش آیا جہاں 17 سالہ نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کی خودکشی کے بعد پھندا لگا کر اپنی  بھی جان لے لی۔

بھارتی پولیس کے مطابق 17 سالہ نوجوان کی شناخت ہریتھک رام سے ہوئی ہے جس نے گزشتہ روز  اپنی خالہ کے گھر میں خود کو پھندا لگایا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی خودکشی کرنے کے وقت گھر میں کوئی بھی موجود نہیں تھا اور جب گھر والے واپس آئے تو انہوں نے ہریتھک رام کی لاش لٹکی ہوئی پائی جس پر پولیس کو اطلاع کی گئی۔

پولیس کے مطابق ہریتھک رام کا تعلق  ایٹورا گاؤں سے ہے اور وہ ایک ہفتہ قبل اپنی خالہ کے گھر رہنے کیلئے آیا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ہریتھک رام کی گرل فرینڈ نے 27 جولائی کو خودکشی کی تھی۔

مزید خبریں :