Time 08 اگست ، 2023
کھیل

پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف رواں ہفتے لاہور پہنچے گا

ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹک جمعے کو لاہور پہنچیں گے، فزیو کلف ڈیکن اور ٹرینر ڈریکس سائمن بھی رواں ہفتے کے آخر میں پہنچ رہے ہیں— فوٹو: فائل
ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹک جمعے کو لاہور پہنچیں گے، فزیو کلف ڈیکن اور ٹرینر ڈریکس سائمن بھی رواں ہفتے کے آخر میں پہنچ رہے ہیں— فوٹو: فائل

لاہور : پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف رواں ہفتے لاہور پہنچے گا، غیر ملکی کوچنگ اسٹاف دورہ سری لنکا کے اختتام پر چھٹیوں پر چلا گیا تھا۔

ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ اور بیٹنگ کوچ اینڈریو پوٹک جمعے کو لاہور پہنچیں گے، فزیو کلف ڈیکن اور ٹرینر ڈریکس سائمن بھی رواں ہفتے کے آخر میں پہنچ رہے ہیں، بولنگ کوچ مورنے مورکل کے سری لنکا میں ٹیم کو جوائن کرنے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے خلاف سیریز اور ایشیا کپ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان ایک دو روز میں ہوگا، سری لنکا روانگی سے قبل پاکستان میں موجود کھلاڑیوں کا مختصر ٹریننگ کیمپ لگایا جائے گا، پاکستان کرکٹ ٹیم 17 ستمبر کو سری لنکا پہنچے گی، تین ون ڈے میچز کی سیریز  22 سے 26 اگست تک کھیلی جائے گی۔

مزید خبریں :