Time 08 اگست ، 2023
پاکستان

ایف آئی اے نے عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو بھی کل طلب کرلیا

پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائےگا آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں، ایف آئی اے کا نوٹس— فوٹو:فائل
پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائےگا آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں، ایف آئی اے کا نوٹس— فوٹو:فائل 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم سرکل نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے وکیل خواجہ حارث کو طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے خواجہ حارث کو طلبی کا نوٹس جاری کیا اور انہیں کل دوپہر2 بجے طلب کیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر انکوائری شروع ہوئی ہے۔

نوٹس کے متن کے مطابق پیش نہ ہونے کی صورت میں سمجھا جائےگا آپ کے پاس اپنے دفاع میں کہنےکو کچھ نہیں۔

خیال رہے کہ خواجہ حارث سے پہلے عمران خان کے وکیل نعیم پنجوتھا کو بھی طلب کیا گیا تھا اور ان سے 8 گھنٹے تفتیش کی گئی۔

نعیم پنجوتھا نے جج ہمایوں دلاور سےمنسوب جعلی سوشل میڈیا اسکرین شارٹ عدالت میں پیش کیے تھے اور ایف آئی اے کی انکوائری میں اسکرین شاٹ جعلی ثابت ہوئے تھے۔

مزید خبریں :