Time 08 اگست ، 2023
پاکستان

وزیراعظم کا توشہ خانےکے تمام تحائف کی نیلامی کا اعلان، رقم یتیم بچوں پر خرچ ہوگی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے توشہ خانے میں موجود تمام تحائف نیلام کرنےکا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں صحافتی تنظیموں کے وفد سےگفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کل صدر مملکت کو اسمبلی تحلیل کرنے کے لیے لکھ دوں گا۔

اس موقع پر وزیراعظم نے  توشہ خانےکےتمام تحائف نیلام کرنےکا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانےکے تحفے نیلام کریں گے اور  نیلامی کی رقم یتیم بچوں کے اداروں میں جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جتنا جلدی ممکن ہو الیکشن ہونے چاہئیں،  ہم سب کی ذمہ داری ہے قوم کو اکٹھا کریں، دوست ممالک سے کہتے ہیں تجارت کریں، منصوبے لےکر آئیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسروں کو چور چور کہنے والا آج خود جیل میں ہے، یہ سب مکافاتِ عمل ہے۔

مزید خبریں :