انٹرٹینمنٹ
05 جنوری ، 2013

کنواری ہی خوش ہوں، فی الحال شادی کاکوئی ارادہ نہیں، نرگس فخری

کنواری ہی خوش ہوں، فی الحال شادی کاکوئی ارادہ نہیں، نرگس فخری

ممبئی…بالی وڈاداکارہ نرگس فخری نے کہاہے کہ ابھی ان کاشادی کاکوئی ارادہ نہیں،فی الحال اپنے کام پرتوجہ دے رہی ہیں۔فلم راک اسٹار میں رنبیرکپورکے مقابل ہیروئن کاکرداراداکرکے اسٹاربننے والی ماڈل اوراداکارہ نرگس فخری نے مارچ میں اداکاراورپروڈیوسراودے چوپڑاکے ساتھ شادی کرنے کی تردیدکی ہے۔ٹوئیٹرپراپنے پیغام میں 33برس کی نرگس کاکہنا ہے کہ وہ کنواری ہی خوش ہیں۔اتنی جلدی وہ کسی سے شادی کاکوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ابھی تووہ صرف اپنے کام پرتوجہ دے رہی ہیں۔نرگس فخری آج کل اداکارجان ابراہام کے ساتھ پولیٹیکل تھرلرفلم مدراس کیفے کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیاتھا کہ وہ اس فلم کی شوٹنگ کے دوران مارچ میں اودے چوپڑاسے شادی رچالیں گی۔

مزید خبریں :