Time 10 اگست ، 2023
کھیل

ویڈیو: ورلڈکپ سے پہلے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں آتشزدگی، کرکٹرز کا سامان جل کر راکھ

آئی سی سی ورلڈ کپ سے قبل بھارتی شہر کولکتہ کے ایڈن گارڈنز  اسٹیڈیم میں آگ لگ گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ سے پہلے کولکتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیم میں تعمیراتی کاموں کے دوران آگ لگی،  یہ آگ کھلاڑیوں کے ڈریسنگ روم میں لگی۔

رپورٹس کے مطابق آگ لگنے سے کھلاڑیوں کی کٹس اور دیگر سامان جل کر راکھ ہو گیا، فائر برگیڈ نے کئی گھنٹوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

ایک بھارتی صحافی کی جانب سے اسٹیڈیم کے ڈریسنگ روم میں آگ کی ویڈیو ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ آگ بدھ کی رات کو لگی جس پر اب قابو پالیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایڈن گارڈنز میں ورلڈکپ کے  سیمی فائنل سمیت 5 میچز شیڈول ہیں، اس اسٹیڈیم میں  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ شیڈول ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ چند دن پہلے آئی سی سی حکام نے ایڈن گارڈنز کا دورہ کیا تھا۔

پاک  بھارت ٹاکرا:

اکتوبر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے آئی سی سی نے ترمیم شدہ حتمی شیڈول جاری کردیا ہے ۔ 

پاکستان اور بھارت کے درمیان 15 اکتوبر کو ہونیوالا میچ اب احمد آباد میں ہی 14 اکتوبر کو ہوگا جب کہ پاکستان اور سری لنکا کا میچ 10 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پہلے 12 اکتوبر کو ہونا تھا۔

کولکتہ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ اب 11 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں :