10 اگست ، 2023
بھارت کی معروف اداکارہ انوشکا سین کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جو بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں کامیاب سمجھے جاتے ہیں، یہ ہی نہیں بلکہ انوشکا بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی کم عمر امیر ترین اداکارہ بھی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق انوشکا نے اپنے کیرئیر کا آغاز 2009 میں ڈرامے 'یہاں میں گھر گھر کھیلی' سے بطور چائلڈ اداکارہ کیا تھا، بعدازاں انہوں نے 2012 سے 2016 میں ڈرامے 'بال ویر' میں اداکاری کے جوہر دکھائے، 2019 میں انوشکا نے ڈرامے 'جھانسی کی رانی' میں رانی لکشمی بائی کا کردار کیا جس نے مقبولیت کے ریکارڈز توڑ ڈالے۔
حال ہی میں انوشکا سین کے کل اثاثہ جات کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق اداکارہ 16 کروڑ بھارتی روپے کے اثاثوں کی مالک ہیں، انوشکا ہر ماہ 5 لاکھ بھارتی روپے سے زیادہ کماتی ہیں، جب کہ ان کی سالانہ آمدنی1 کروڑ بھارتی روپے ہے۔
انوشکا ٹی وی ڈرامے کی ایک قسط کا کتنا معاوضہ وصول کرتی ہیں؟
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ٹی وی شو کی ایک قسط کے ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے لیتی ہیں، جب کہ 2021 میں وہ بھارت کے مشہور رئیلیٹی شو خطروں کے کھلاڑی میں حصہ لیے چکی ہیں۔
انوشکا نے خطروں کے کھلاڑی کی ایک قسط کے 5 لاکھ بھارتی روپے وصول کیے، اداکارہ کے پاس 51 لاکھ روپے کی بی ایم ڈبلیو گاڑی بھی ہے۔
صرف اتنا ہی نہیں انوشکا سین سوشل میڈیا پر بھی کافی مقبول ہیں، انسٹاگرام پر اداکارہ کے 39.3 ملین فالوورز ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پوسٹ اور اشتہاروں سے بھی انوشکا سین معاوضہ حاصل کرتی ہیں۔
ایک اور بھارتی رپورٹ کے مطابق انوشکا سین کے اثاثہ جات میں ہر سال تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، 2019 میں اداکارہ کے اثاثہ جات7لاکھ ڈالرز تھے۔
2020 میں وہ بڑھ کر 9 لاکھ ڈالرز ہوگئے، 2021 میں اداکارہ کے اثاثوں کی مالیت 1 (10 لاکھ بھارتی روپے) ملین ڈالرز تھی، جب کہ 2022 میں 1.5 ملین ڈالرز ہوگئے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ اب رواں سال اداکارہ کے اثاثہ جات 2 ملین ڈالرز تک پہنچ گئے ہیں۔