Geo News
Geo News

پاکستان
05 جنوری ، 2013

کراچی میں آج صبح سے تین بم دھماکے، کئی علاقوں میں خوف و ہراس

کراچی میں آج صبح سے تین بم دھماکے، کئی علاقوں میں خوف و ہراس

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ اور سیاسی جماعت کے دفتر کے باہر ریموٹ کنٹرول دھماکے سمیت تین دھماکے ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق اورنگی کے علاقے میں سیاسی جماعت کیرہنما کے دفتر کے باہر دھماکہ دیسی ساخت کے ریموٹ کنٹرول بم سے دھماکہ کیا گیا جس میں دو سے تین کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم دو سے تین ٹھیلے متاثر ہوئے ہیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ آصف اعجاز شیخ کے مطابق بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے مواچھ گوٹھ میں پولیس موبائل پر دستی بم حملہ کیا گیا ہے۔جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔ دستی بم حملے کے بعد پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کرکے دو دستی بم اور دو ٹی ٹی پستول برآمد کرلیے۔ جبکہ اس سے قبل سائٹ کے علاقے میٹروول میں آج صبح میڈیکل اسٹور کے قریب کریکر دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے میڈیکل اسٹور سمیت دو دکانیں تباہ مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ دھماکے کی جگہ پر معمولی نوعیت کا گڑھا بھی پڑ گیا ہے،پولیس دھماکے کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دکان ایک سیاسی جماعت کے مقامی رہ نما کی ہے اور اس پر پہلے بھی کریکر حملہ کیا جاچکا ہے۔

مزید خبریں :