10 اگست ، 2023
پشاور میں اقلیتی برادری کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ٹارگٹ کلر کے بی آر ٹی بسوں میں سفر کے دوران دہشتگرد نیٹ ورک سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔
کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے پی کے حکام کے مطابق پشاور میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے من موہن سنگھ کی ٹارگٹ کلنگ کے معاملے میں ملوث دہشتگرد نے کئی بار بی آر ٹی بس میں سفر کیا۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ٹارگٹ کلر دہشتگرد نیٹورک سے رابطوں کیلئے بی آر ٹی بسوں میں موجود وائی فائی کا استعمال کیاکرتا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے من موہن سنگھ کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب دہشتگرد پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا۔
پولیس کے مطابق ہلاک شدہ دہشتگرد کی تحویل سے موبائل فون اور بی آر ٹی کارڈ بھی برآمد ہوا تھا۔