Time 11 اگست ، 2023
کھیل

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کا اعلان کر دیا

ڈومیسٹک سیزن 10 ستمبر سے قائداعظم ٹرافی کے ساتھ شروع ہو گا جبکہ 15 دسمبر سے پریزیڈنٹ ٹرافی شروع ہو گی جس میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فوٹو فائل
 ڈومیسٹک سیزن 10 ستمبر سے قائداعظم ٹرافی کے ساتھ شروع ہو گا جبکہ 15 دسمبر سے پریزیڈنٹ ٹرافی شروع ہو گی جس میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔ فوٹو فائل

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کا اعلان کر دیا۔

پی سی بی اعلامیے کے مطابق سیزن میں ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کے علیحدہ فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس ہوں گے، ریجنز اور ڈپارٹمنٹ کی 8، 8 ٹیمیں فرسٹ کلاس ٹورنامنٹس میں حصہ لیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ڈومیسٹک سیزن 10 ستمبر سے قائداعظم ٹرافی کے ساتھ شروع ہو گا جبکہ 15 دسمبر سے پریزیڈنٹ ٹرافی شروع ہو گی جس میں ڈپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لیں گی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹورنامنٹس سنگل لیگ کی بنیاد پر ہوں گے اور دونوں میں ٹاپ ٹو ٹیمیں فائنل کھیلیں گی، یہ دونوں ٹورنامنٹس سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلے جائیں گے اور پوائنٹس ٹیبل کی دو بہترین ٹیمیں فائنل کھیلیں گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2014 کا آئین بحال کرچکے ہیں اور قائداعظم ٹرافی اور حنیف محمد ٹرافی گریڈ ٹو چار روزہ ٹورنامنٹ کے لیے 18 ریجنل ٹیموں کا انتخاب 2018-19 کے سیزن میں ٹیموں کی پوزیشنز کی بنیاد پر عمل میں آیا ہے جہاں سے ڈومیسٹک ڈھانچے کا دوبارہ آغاز ہو گا۔

دونوں ٹورنامنٹس ایک ساتھ شروع ہوں گے، ایبٹ آباد، لاہور اور راولپنڈی قائداعظم ٹرافی کے میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ فیصل آباد ، ملتان اور اسلام آباد میں گریڈ ٹو حنیف محمد ٹرافی کے میچز کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :