پاکستان

اٹک جیل میں قید کے دوران کیسے حالات تھے؟ حسین نواز نے بتا دیا

اپریل 2000 سے دسمبر 2000 تک آٹھ ماہ میں اٹک جیل میں رہا، ہم نے صبر کے ساتھ وقت کاٹا: حسین نواز۔ فوٹو فائل
 اپریل 2000 سے دسمبر 2000 تک آٹھ ماہ میں اٹک جیل میں رہا، ہم نے صبر کے ساتھ وقت کاٹا: حسین نواز۔ فوٹو فائل

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے صاحب زادے حسین نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے مشرف کے دور میں اٹک جیل میں قید کاٹی تھی اور  وزیراعظم شہباز شریف بھی اٹک جیل جا چکے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا اپریل 2000 سے دسمبر 2000 تک آٹھ ماہ میں اٹک جیل میں رہا، اٹک جیل میں گرمی میں شدید لو اور سردی میں شدید ٹھنڈی ہوا آتی تھی، مجھے جیل میں ڈالتےہوئے یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ میرا جرم کیا ہے، مجھے جیل میں ڈالا بھی دھکے سے اور نکالا بھی دھکے سے۔

حسین نواز کا کہنا تھا اٹک جیل میں اُس وقت بھی وہی حالات تھے جن حالات میں آج چیئرمین پی ٹی آئی ہیں، کسی کی مشکل پر کبھی خوش نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا جن دنوں میں ہم نے وہاں قید کاٹی ان دنوں عدالت کی نام کی چیز نہیں تھی، مشرف کے دور میں جن لوگوں کو سزائیں ملتی تھیں وہ کسی عدالت نہیں جا سکتے تھے، ہم اے یا بی کلاس کا مطالبہ کرتے تو کس سے کرتے؟  ہم نے صبر کے ساتھ وقت گزارا۔

مزید خبریں :