اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرطیاروں کی ری فیولینگ کی سہولت کا افتتاح

اسکردو کو اوپن اسکائی ڈکلیئرکردیا ہے، دنیا کے کسی بھی ملک سے یہاں فلائٹ آسکتی ہے: ڈی جی سول ایوی ایشن/ فائل فوٹو
اسکردو کو اوپن اسکائی ڈکلیئرکردیا ہے، دنیا کے کسی بھی ملک سے یہاں فلائٹ آسکتی ہے: ڈی جی سول ایوی ایشن/ فائل فوٹو

اسکردو انٹرنیشنل ائیرپورٹ پرطیاروں کی ری فیولینگ کی سہولت کا افتتاح کردیا گیا۔

جیو نیوز سےگفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی خاقان مرتضیٰ نے کہا کہ اسکردو کو اوپن اسکائی ڈکلیئرکردیا ہے، دنیا کے کسی بھی ملک سے یہاں فلائٹ آسکتی ہے۔

خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ14اگست کو دبئی سے پی آئی اے کی پہلی پرواز اسکردو ائیرپورٹ پرلینڈ کرےگی، کوشش ہے دیگر ائیر لائنز  بھی اسکردو ائیرپورٹ پر آپریشن کا آغازکریں، اسکردو ائیرپورٹ ایوی ایشن میں گیم چینجر ثابت ہوگا۔

مزید خبریں :