پاکستان
05 جنوری ، 2013

طاہر القادری کی حمایت نہیں کررہے، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن

طاہر القادری کی حمایت نہیں کررہے، امریکی ڈپٹی چیف آف مشن

اسلام آباد … امریکی ڈپٹی چیف آف مشن رچرڈ ہوگلینڈ نے کہا ہے کہ امریکا طاہر القادری کی حمایت نہیں کررہا، انفرادی طور پر افراد یا پارٹیوں کی مدد نہیں کرتے، دہشت گردی کیخلاف ہیں، خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رکھیں گے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی چیف آف مشن رچرڈ ہوگلینڈ کا کہنا ہے کہ امریکا دنیا بھر میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کا حامی ہے، طاہرالقادری کی حمایت نہیں کررہے، ہم انفرادی طور پر افراد یا پارٹیوں کی مدد نہیں کرتے۔ وزیرستان میں ڈرون حملوں اور ملا نذیر کی ہلاکت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ امریکادہشت گردی کیخلاف ہے اور اس کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کوششیں جاری رہیں گی ، امریکاپاکستان میں استحکام چاہتا ہے۔ رچرڈ ہوگلینڈ کا کہنا ہے کہ اتحادی سپورٹ فنڈ جاری کرنے کا لائحہ عمل مستقبل میں طے ہوجائے گا، حالیہ طریقے سے پاکستان اور امریکا مطمئن نہیں تھے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے سوال پر امریکی ڈپٹی چیف آف مشن نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کافیصلہ حکومت پاکستان کو کرنا ہے۔

مزید خبریں :