Geo News
Geo News

کاروبار
05 جنوری ، 2013

ایران پر امریکی پابندیاں: پاکستان90 ہزار ٹن کینو کے خریدار سے محروم

ایران پر امریکی پابندیاں: پاکستان90 ہزار ٹن کینو کے خریدار سے محروم

کراچی … ایران پر امریکی پابندیوں کے باعث پاکستان 90ہزار ٹن کینو کے خریدار سے محروم ہوگیا ہے۔ فروٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین وحید احمد نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایران پاکستانی کینو کی سب سے بڑی مارکیٹ تھی جو امریکی پابندیوں کے باعث ہاتھ سے نکلتی جارہی ہے۔ دوسری جانب پاکستان انڈونیشیا ترجیحی تجارت کا معاہدہ نافذالعمل ہونے کے بعد انڈونیشیا کو 20ہزار ٹن کینو برآمد کیا جائے گا۔ رواں سیزن مجموعی طور پر 12 کروڑ ڈالر مالیت کا 2 لاکھ ٹن کینو برآمد کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

مزید خبریں :