انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی پر پی ٹی آئی کا مؤقف بھی سامنے آگیا

سینیٹ میں عوامی مسائل پر موثر آواز اٹھائی، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ڈاکٹر شہزاد وسیم/ فائل فوٹو
سینیٹ میں عوامی مسائل پر موثر آواز اٹھائی، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں: ڈاکٹر شہزاد وسیم/ فائل فوٹو

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف اور  تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ بلوچستان سے نگران وزیراعظم کی تعیناتی کو اچھا اقدام قرار دیا ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارک باد دی اور کہا کہ انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ میں عوامی مسائل پر موثر آواز اٹھائی، وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان تحریک انصاف نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ ناجائز حکومت تو ختم ہوگئی مگر جھوٹ کا تسلسل اب بھی قائم ہے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھی انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیراعظم تعینات بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تمام جماعتوں کا بلوچستان سے نگران وزیراعظم کو متفقہ طور پر چننا اچھا عمل ہے۔  

پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری نے بھی انوار الحق کاکڑ کو مبارک باد دیتے ہوئےکہا کہ طویل عرصے بعد پاکستان کے لیے کوئی اچھی خبر آئی ہے۔

مزید خبریں :