13 اگست ، 2023
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کے باہر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق لال حویلی کے باہر سے تجاوزات ہٹادی گئی ہیں، تجاوزات کے خلاف آپریشن میں میونسپل کارپوریشن سمیت راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
دوسری جانب شیخ رشید کی جانب سے 13اگست کی رات آتش بازی کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ ذرائع کا بتانا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے لال حویلی کے باہر آتش بازی کی تاحال اجازت نہیں دی ہے۔
واضح رہے کہ فروری میں لال حویلی کے سیل کیے گئے یونٹس میں سے ایک یونٹ کو متروکہ وقف املاک نے ڈی سیل کر دیا تھا۔