Geo News
Geo News

پاکستان
05 جنوری ، 2013

نواز شریف سے پروفیسر ساجد میر کی رائے ونڈ میں ملاقات

نواز شریف سے پروفیسر ساجد میر کی رائے ونڈ میں ملاقات

لاہور … مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے جمعیت اہلحدیث کے سربراہ پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی ہے، دونوں رہنماوٴں نے بروقت، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد پر اتفاق کیا۔ مسلم لیگ ن اور جمعیت اہل حدیث کے سربراہوں کی ملاقات رائے ونڈ میں میاں نوازشریف کی رہائش گاہ پر ہوئی، ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال اور آئندہ الیکشن سے متعلق امور پر تبادلہ کیا ۔ دونوں رہنماوٴں نے بروقت، شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا ۔

مزید خبریں :