کھیل
Time 16 اگست ، 2023

فہیم اشرف کو ٹریننگ کے دوران ٹانگ پر گیند لگ گئی

گیند لگنے کے بعد فہیم اشرف ٹریٹمنٹ کے لیے بولنگ چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے: ذرائع/ فائل فوٹو
گیند لگنے کے بعد فہیم اشرف ٹریٹمنٹ کے لیے بولنگ چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: آل راؤنڈر فہیم اشرف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ٹریننگ کے دوران ٹانگ پر گیند لگ گئی۔

این سی اے میں ٹریننگ کے دوران بولنگ کرتے ہوئے گیند فہیم اشرف کی بائیں ٹانگ پر لگ گئی، اکیڈمی میں بیٹنگ کے دوران سلمان آغا نے جب ہٹ لگائی تو گیند فہیم اشرف کی ٹانگ پر لگی۔

ذرائع کے مطابق فہیم اشرف ٹریٹمنٹ کے لیے بولنگ چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔

اس حوالے سے مینجمنٹ کا بیان بھی سامنے آیا ہے جس کے مطابق  فہیم اشرف کی چوٹ خطرناک نوعیت کی نہیں ہے۔


مزید خبریں :