پاکستان
05 جنوری ، 2013

تحریک انصاف کا خیبرپختونخواکے تحصیل اورضلعی انتخابات کے شیڈول کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواکے تحصیل اورضلعی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا۔ تحریک انصاف کے پارٹی کے شیڈول کا اعلان خیبرپختونخواکے چیف الیکشن کمشنرمعروف قانون دان قاضی انورایڈوکیٹ نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، ان کا کہناتھاکہ خیبرپختونخوامیں تحریک انصاف کے تحصیل،ٹاوٴن اورضلعی انتخابات17جنوری کو ہونگے جس کیلئے کاغذات نامزدگی 8اور9جنوری کو جمع کروائے جائیں گے جن کی جانچ پڑتال 10اور11جنوری کو ہوگی انہوں نے اعتراف کیا کہ پشاورمیں یونین کونسل کی سطح پرہونے والے پارٹی انتخابات میں دھاندلی اوربے قاعدگی کی شکایات موصول ہوئی ہیں جن کا فیصلہ کرنے کے لئے پارٹی الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل قائم کردیا ہے انہوں نے قومی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کے جاری کئے جانے والے ضابطہ اخلاق کی حمایت کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :