Time 18 اگست ، 2023
کھیل

پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ پر بات چیت آخری مرحلے میں داخل

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملے پر بات چیت کا سلسلہ آخری مرحلے میں داخل ہوگیا، اسی ہفتے اہم پیش رفت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ اور تمام کھلاڑی سری لنکا میں موجود ہیں جہاں نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں مالی معاملات  تقریباً حل ہوچکے ہیں تاہم کھلاڑیوں کی جانب سے کچھ معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ میں 2 سے 3 سال کیلئے کھلاڑیوں کw کمرشل رائٹس کا بھی پابند کررہا ہے جس پر کھلاڑیوں نے پی سی بی سے کمرشل اور  آئی سی سی سے ملنے والی آمدنی سمیت  سوشل میڈیا میں چلنے والے کھلاڑیوں کی کلپس سے ہونے والی آمدنی سے بھی حصہ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے کھلاڑی مختلف ممالک میں لیگ کرکٹ کھیلنے میں مصروف تھے جس وجہ سے بات چیت کا سلسلہ رک گیا تھا تاہم اب پوری ٹیم اور پی سی بی کے آفیشلز بھی سری لنکا میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی اور قومی کھلاڑیوں کے درمیان سینٹرل کنٹریکٹ کے معاملہ پر رواں ہفتے ہی اہم پیش رفت کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان جلد کردیا جائے گا پی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان کسی معاملے پر کوئی اختلاف نہیں ہے۔

مزید خبریں :